گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ کے فائنل میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کی طبعیت خراب ہو گئی۔
علیم ڈار کو طبعیت خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم سے ہوٹل روانہ کر دیا گیا۔
پاکستان ویٹرنز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کی گزشتہ رات سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
واضح رہے کہ گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ کا فائنل میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہے ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔