• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیل ہے والدین بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں: نگراں وزیرِ صحت سندھ

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز---فائل فوٹو
نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز---فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ صحت سندھ، ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو لازمی پولیو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں۔

نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو باقی ہے، کراچی میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے افغانستان کے کیسز سے  مماثلت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر ہما نے پولیو مہم کے دوران حادثے میں ٹانگیں گنوائی۔

ڈاکٹر سعد خالد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر پولیو ویکسینیشن کی جائے۔

نگراں وزیرِ صحت ڈاکٹر سعد خالد نے کہا ہے کہ کسی اسپتال کے فنڈز نہیں روکے، آڈٹ رپورٹ طلب کی ہے۔

صحت سے مزید