• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو
 فائل فوٹو 

بلوچستان کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق کوئٹہ، لورالائی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 نوشکی اور سبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ متعلقہ اضلاع سے پولیو وائرس کی تصدیق کے لیے ماحولیاتی نمونے 7 سے 17 اپریل تک لیے گئے تھے۔

پروگرام کے مطابق بلوچستان بھر میں 21 سے 27 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی اور اب اگلی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

صحت سے مزید