کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
25 سال کی مریضہ کا تعلق ضلع چمن سے ہے اور وہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔
رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 4 ہوگئی، ایک مریض کاانتقال ہوا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پری ڈائبیٹیز یا ذیابطیس سے پہلے کی کیفیت کی تشخیص بظاہر تشویش کا باعث بنتی ہے تاہم دراصل یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جہاں بر وقت احتیاط اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ذریعے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔
اگر آپ معمولی باتوں پر فوراً غصہ ہو جاتے ہیں تو یہ تحقیق آپ کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔
نئی امریکی تحقیق کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے کوکین اور الکوحل جیسی منشیات کی لت اور ان سے ہونے والی اموات کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔
گنج پن کے علاج کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہوئی ہے اور سائنسدانوں نے پہلی بار لیب میں مکمل فعال بال تیار کیے ہیں۔ جو ان مردوں کے لیے امید کی کرن ہے جو آئینے میں گنج پن کی پہلی علامات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبول مشروب بوبا ٹی یا بوبا ڈرنک کا زیادہ استعمال صحت کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں گردے کی پتھری، فیٹی لیور، ہاضمے کے مسائل اور ذہنی دباؤ شامل ہے۔
سجاول کی بیلو یونین کونسل میں 4 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزن کم کرنے کے لیے اکثر لوگ سخت ورزش، لمبی دوڑ یا جِم کو ضروری سمجھتے ہیں مگر فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی حرکات بھی بڑی تعداد میں کیلوریز جلا سکتی ہیں، اسی عمل کو NEAT (نان ایکسرسائز ایکٹیویٹی تھرمو جینیسیس) کہا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک 5 سے 19 سال کے تقریباً 22 کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین میں سب سے زیادہ تشخیص ہونے والے سرطان کی اقسام میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2050 تک اس کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طاقت اور مسلز حجم بڑھانے کے لیے جم جانا لازمی نہیں
گوبھی ایک سادہ مگر بےحد غذائیت سے بھرپور سبزی ہے،جس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی معمولی اضافی مقدار ہوسکتی ہے۔
شام کے وقت دہی کھانا، جب نظام ہاضمہ نسبتاً سست ہو جاتا ہے، اپھارہ اور بدہضمی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور ساتھ ہی یہ کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان ڈینگی سے بچاؤ کی اپنی پہلی مقامی ویکسین متعارف کروانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
مطالعے کے ابتدائی 12 سے 35 ماہ کے دوران ابتدائی ذہنی عارضہ مجموعی اموات میں اضافے سے منسلک پایا گیا۔
حالیہ مطالعے میں کولیجن سپلیمنٹس سے متعلق عام تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔