• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ آنتوں کے امراض میں اضافے کا سبب

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے سے آنتوں کے امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح ڈاکٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں فوڈ پوائزننگ اور آنتوں کے انفیکشن کے کیسز 15 سے 20 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں یومیہ فوڈ پوائزننگ کے 80 سے 90 کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں ملاوٹی رنگ اور کیمیکل کا استعمال بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

صحت سے مزید