• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت ہر شہری کاحق ہے، شرپسندوں کا نہیں: یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی— فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی— فائل فوٹو 

پیپلز پارٹی رہنما، سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہر پارٹی اور شہری کا حق ہے لیکن شرپسندوں کا نہیں۔ 

یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جمہوریت میں نہیں آتے جو پاکستان کی املاک پر حملہ آور ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف جائیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حلقہ بندیوں پرکسی کو اعتراض ہو گا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جنوری میں انتخابات پر صرف مولانا فضل الرحمان نے اعتراض کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے قبائل سے بات چیت کی، آپریشن بھی شروع کیا، افغانستان کے 3.5 ملین مہاجرینِ ابھی تک یہاں ہیں۔

 اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے مل کر تیار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید