• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کا نام PCL سے نکالنے کیلئے نگراں حکومت سے جواب طلب

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری---فائل فوٹوز
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری---فائل فوٹوز 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف سیاست داں شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر نگراں حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جب شیریں مزاری کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا تب پی ڈی ایم کی حکومت تھی، بتایا جائے کیا نگراں حکومت بھی شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر برقرار رکھنا چاہتی ہے؟ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے مؤقف اور تحریری جواب لے کر عدالت میں پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کے بجائے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈالا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید