وزارتِ قانون نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں وزارتِ قانون نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جوڈیشل کمپلیکس میں طلبی سے متعلق وزارتِ قانون کو خط لکھا تھا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خط لکھا تھا کہ موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس طلبی پر سیکیورٹی رسک تو نہیں؟
جج نے وزارتِ قانون سے سوال کیا تھا کہ سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق آپ کیا سمجھتے ہیں؟
خط کے متن کے مطابق عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جج ابوالحسنات نے کہا کہ صورتِ حال دیکھتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کے لیے مناسب نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
خط میں درخواست کی گئی تھا کہ سائفر کیس کی کل سماعت اور جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔