• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو آج ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کر کے 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہار ناراضی بھی کیا۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے بھی 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، مقدمہ درج ہو گا تو تحقیقات ہوں گی، سب سامنے آجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید