• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: نرسنگ ہوم میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک نرسنگ ہوم میں آگ اور دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا شہر کے مضافات میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ اور دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔

آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی شروع کردی اور لوگوں کو عمارت سے باہر نکالنے میں ریسکیو اہلکاروں کا ساتھ دیا۔

فائر چیف افسر کیوِن ڈپولیٹو نے کہا کہ 5 افراد اب تک لاپتہ ہیں تاہم حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ تعداد ابتدائی ہے۔ 

امریکی حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بھی فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید