پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر پر اینٹی کرپشن نے چھاپا مارا اور متاثرین کی امداد کا سامان برآمد کرلیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے متاثرین کی امداد والے 25 ٹینٹ برآمد ہوئے ہیں، جن میں 17 ٹینٹ یو این ایچ سی آر اور 7 ٹینٹ پی ڈی ایم اے کے ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سامان کو غیر قانونی طور پر علی امین نے گھر میں رکھا تھا۔
اس حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹینٹ ذاتی ملکیت ہیں اور میں نے بازار سے خریدے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس ریکارڈ ہوگا کہ یہ ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت نے کسے ایشو کیے۔