پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے بجلی بلوں کے بقایا جات ادا کریں۔
پیسکو نے نادہندہ محکموں اور اداروں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ کارروائی کی تو خیبر پختونخوا حکومت کی ساکھ خراب ہوگی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف، ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس پی 20 کروڑ 79 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
پیسکو نے خط میں مزید کہا کہ بعض محکمے بجلی بقایاجات کی ادائیگی میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔