اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیسز میں رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں کو اعتراض کے ساتھ کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر درخواست ضمانت خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر اعتراض کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ کل کرے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر ضمانت کی درخواستیں خارج کیں، 10 اگست 2023 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ فیصلہ آنے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں۔