سعودی عرب کے شہر دمام میں ٹریفک کے افسوسناک واقعے میں اسکول بس نے ایک طالب علم کو کچل دیا۔ طالب علم کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول بس کے ڈرائیور نے اس کے بیٹے کو دو مرتبہ کچلا۔
سعودی میڈیا کے مطابق غم سے نڈھال بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ایک ہی بس میں سکول آتے اور جاتے تھے۔
بچے کے والد کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دونوں بس سے اترے مگر بس ڈرائیور کی لا پروائی سے ایک بیٹا اگلے ٹائر کے نیچے آگیا اور بس بچے کو کچلنے کے باوجود نہ رکی اور آگے نکل گئی اور پھر بچھلے ٹائر سے بھی اسے کچل دیا اور آگے نکل گیا تاہم لوگوں نے اسے روکا۔
انہوں نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں یہ سب مقدر کا حصہ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے بچے محفوظ ہیں؟