مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ہم 16 ماہ میں پی ٹی آئی کے 4 سال کا ملبہ صاف نہیں کرسکے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جاری رہتی تو ملبہ اٹھانے والا کوئی نہ ملتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 4 سال کی حکومت کا ملبہ ہم 16 ماہ میں صاف نہ کرسکے، پی ٹی آئی کے لوگ غائب ہو گئے ہم تو آج بھی آپ کے سامنے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ زبردستی بنائی پارٹیوں میں بہت سارے پرندے شامل ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف موٹر وے نے سیالکوٹ کی معیشت کو تبدیل کر دیا ہے، نواز شریف ایک دفعہ پھر خوشحالی کا پیغام بن کر آ رہا ہے۔