• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پی ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دینے کیلئے وجود میں آئی، فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دینے کیلئے وجود میں آئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ورکرز کنونشنز کا سلسلہ اور سیاسی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لازوال محبت ہماری سیاسی جدوجہد کے ساتھ جڑی ہے، ہماری سیاست ملک کے سیاسی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاز ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام دوست سیاست کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، جو خود ڈوب رہے ہیں ان کے ساتھ کون ڈوبے گا۔

قومی خبریں سے مزید