پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023ء کےلیے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کےلیے سندھ پریمیئر لیگ کو این او سی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی بولنگ جوڑی بن گئی تھی، بدقسمتی سے اب نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ مینجمنٹ کو دیگر بولرز کو بھی موقع دینا چاہیے تھا تاکہ ایڈجسٹ ہو جاتے، ہم سب کی اُمیدیں پاکستان ٹیم کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، پوری قوم یہی دعا کر رہی ہے کہ پاکستان اچھی کار کردگی دکھائے۔
شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ سعود شکیل ایک بیٹر کے طور پر بہترین آپشن ہیں۔