پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئین کی حرمت سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فل کورٹ سماعت کے دوران چیف جسٹس کے آئین کی حرمت سے متعلق ریمارکس حوصلہ افزا ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئین پاکستان مقدس ترین اور ناقابل تنسیخ دستاویز ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق قوم چیف جسٹس کی جانب دیکھتی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک جذبات رکھتی ہے۔