• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا، گوہر اعجاز

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ  2009 میں جی سی سی کا فورم بنا جس میں 6 ممالک ہیں۔ 14 سال بعد جی سی سی نے پہلی بار کسی ملک کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا۔ 

گوہر اعجاز نے کہا معاہدے کیلئے سعودی عرب نے اہم کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو سردیوں میں توانائی کی فراہمی کیلیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ افغان ٹرانزٹ معاہدے میں قانون کے مطابق بہتری لائی گئی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔ 

انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال ہوتا رہا۔ اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجا گیا پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل ہو رہا تھا۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی رک گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید