کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہےکہ سانگھڑ اور خیرپور کی نشستوں کی یکطرفہ کٹوتی جو جی ڈی اے کی روایتی سیٹیں ہیں کم کرکے پیپلز پارٹی کے پلڑے کو غیر منصفانہ طور پر قبل از انتخابات دھاندلی کے ذریعے فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرینگے - اپنے ہم خیال سیاسی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام کے باہمی مشاورت کیساتھ ہم چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط کے ذریعے سندھ میں وزیر اعلیٰ ہائوس اور دیگر صوبائی محکموں میں پیپلز پارٹی کو انتخابات میں کامیاب کرانے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کرینگے۔فنکشنل لیگ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کا مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوران مشکوک کردار کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانبداری کے ثبوت پیش کئے جائیں گے ۔