رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف خوف کی وجہ سے ٹکٹ منسوخ کر دیں گے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینارِ پاکستان پر ن لیگ کا جلسہ نہیں سیاسی جنازہ ہوگا، نواز شریف اب مینار پاکستان کی صرف تصویر ہی دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات سے اپنی مردہ سیاست نہ چمکائیں، شہباز شریف اور مریم نواز اپنے جلسوں پر توجہ دیں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن میں بلا جعلی شیر کی ٹھکائی کرے گا۔