• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں رواں سال زیادہ سردی نہیں پڑے گی

-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

ماہرِ ماحولیات پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا ہے کہ لاہور میں رواں سال زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال سردیاں خشک ہوں گی، بارش کا امکان انتہائی کم ہے، جنوری میں 1 یا 2 مرتبہ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا کم سے کم درجۂ حرارت 5 یا 6 رہے گا، سردیوں کا دورانیہ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کا مزید کہنا ہے کہ خشک سردی کی وجہ سے آنکھ، ناک، گلے اور سانس کا مرض زیادہ ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کے بعد اسموگ کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، اسموگ کی شدت گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید