• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ 503 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کارروائیاں تقریباً 2 ماہ سے جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف آپریشنز میں 1126 افراد کی جانچ کی گئی جن میں سے 623 افراد کو قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا جبکہ 503 افراد کو دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

 ان ملزمان کو 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔  پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے بارے میں اطلاع دیں اور کسی ایسے فرد کو رہائش یا ملازمت فراہم نہ کی جائے، یہ جرم ہے۔

 وفاقی حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن کے قریب غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کر دیا ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری موجود رہی۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی بستیوں، تعمیرات اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید