بہاولنگر(صباح نیوز)بہاولنگر میں موبائل فون کے تنازع پر ایک دوست نے دوسرے دوست کو قتل کر دیا ۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ بستی آصف کوٹ کے رہائشی محمد عباس اور محمد اسد آپس میں دوست تھے ان کا آپس میں موبائل کے لین دین پر جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر محمد اسد نے اپنے دوست محمد عباس کو پتھروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا ۔ شور واویلا پر اہل محلہ کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا ۔ تھانہ مدرسہ پولیس نےنعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔