• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان اور کچے میں آپریشن پر اہم فیصلے متوقع

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر---فائل فوٹو
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر---فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیرِصدارت خصوصی سندھ اپیکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور کچے میں آپریشن پر فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق خصوصی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم وفاقی، صوبائی اور عسکری قیادت سمیت اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی تارکینِ وطن، حوالہ ہنڈی سمیت دیگر امور پر بھی فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس کے دوران سندھ میں سی ٹی ڈی فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مدارس کی ریگولرائزیشن اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا جائے گا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹرانسفارمیشن منصوبوں کی تکمیل، جاری منصوبوں اور فنڈز پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ میں توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر غور ہو گا، گرین انیشیٹو کے تحت سندھ میں زمین کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سندھ میں زرعی امور میں زیر التواء قانونی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید