بیرسٹر خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے حوالے سے پُر اعتماد ہیں اور وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بیرسٹر خواجہ نوید احمد کی ملاقات ہوئی۔
بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے طیارہ سازش کیس سے متعلق گفتگو ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کی میں اس کیس میں نواز شریف کا وکیل تھا۔
بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ یہ دنیا کا واحد ہائی جیکنگ کیس تھا جس میں ہائی جیکر زمین پر اور طیارہ آسمان پر تھا۔