• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، شہباز اور زرداری کو سیاست سے ریٹائر کر دینا چاہیے، اعجازالحق

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو سیاست سے ریٹائر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ وہ یہ بات نواز شریف کی ہیلتھ رپورٹ دیکھ کر شہباز شریف کی گفتگو سن کر اور زرداری کی آنیاں جانیاں دیکھ کر کر رہے ہیں۔

 اعجازالحق نے مزید کہا کہ آپریشن فورتھ ٹائم پرائم منسٹر نظر آ رہا ہے، انتظامیہ کو احکامات دیے جا رہے ہیں کہ فلاں پارٹی کو سپورٹ کرو۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوامی امنگوں کے مطابق الیکشن نہ ہوئے تو معاشی صورتحال وہاں چلی جائے گی جہاں سے نکلنا بڑا مشکل ہے۔

قومی خبریں سے مزید