پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گیس کا دھماکا ہوا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قصہ خوانی بازار کے میں دھماکا مین ہول میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر موجود پتھارے قبضے میں لے لیے۔
بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، بدھ کو کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے: عاصم افتخار
امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ملزم عمیر ندیم کو گرفتار کرلیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملک بھر کے سیاسی قائدین اور دانشوروں کو کانفرنس میں آنا تھا۔ کل کانفرنس ہر صورت میں اور ہرحال میں ہوگی، سابق وزیراعظم
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پورٹس پر تقرریوں سے متعلق دہائی دے دی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار نے سوال اٹھایا ہے کہ کرم میں لگی آگ پر قابو کیوں نہیں پایا جارہا؟
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کی متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیئے۔ کراچی سے محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ سنگل شفٹ پرائمری اسکول جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک کھلے رہیں گے۔
لاہور پولیس کے اہلکاروں کا اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کابینہ ارکان کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت درجنوں ملزمان پر 9 مئی حملہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔