• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، رانا ثنا

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ ملکی سیاست تباہ کرنے والے اب مظلوم بن کر کہتے ہیں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے ۔ 2018 میں ملک ترقی کر رہا تھا مہنگائی نہیں تھی۔ ہم نے دہشتگردی سمیت تمام گھمبیر مسائل پر قابو پا لیا تھا ۔ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی ۔ انہیں ہٹا کر ملک کو ڈی ریل کیا گیا ۔کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان کی رہائش گاہ پر تنظیمی ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا ۔ 
ملک بھر سے سے مزید