گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آرٹس کونسل نے ماہ صیام کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تقاریب کا اہتمام کیا۔ جس میں آرٹ اور کلچر کے فلسفہ کو مد نظر رکھا گیا۔ تقاریب میں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے دلچسپی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر حلیم خاں ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے صحافیوں کو بتایا کہ عید کی خوشیوں میں عام عوام کو شامل کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیں گے۔