محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔