• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ منصوبہ بندی کی چینی سفیر سے ملاقات

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید— فائل فوٹو
نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید— فائل فوٹو  

نگراں وزیرِ منصوبہ بندی سمیع سعید سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی شریک ہوئے، جس کے دوران پیک کے جاری منصوبوں، توانائی، انفرااسٹرکچر، انڈسٹریل زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایگری کلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید حکومت سی پیک کےجاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزارت باقاعدگی سے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔

نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا۔

اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے منصوبوں پر بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جسےچین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 چینی سفیر نے کہا کہ بی آر آئی فورم انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

چین کے سفیر نے بی آر آئی فورم 2023ء میں نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کو دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ بی آر آئی فورم 17 اور 18 اکتوبر 2023ء کو بیجنگ میں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید