• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میٹرک بورڈ، نتائج آئی ٹی سیکشن میں تبدیل کیے گئے

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

کراچی کے میٹرک بورڈ میں نتائج تبدیلی کے معاملے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔

’جیو نیوز‘ نے تبدیل کیے گئے نتائج کے رول نمبر حاصل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق طلبہ کے نتائج آئی ٹی سیکشن میں تبدیل کیے گئے، ناظمِ امتحانات کی ہدایت پر آئی ٹی سیکشن نے نمبرز تبدیل کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال تقریباً 2300 رول نمبرز کے نتائج تبدیل کیے گئے، نتائج تبدیلی کے لیے فی رول نمبر 50 ہزار روپے ریٹ فکس کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو اچھے نمبروں سے پاس کیا گیا۔

یاد رہے کہ کراچی میٹرک بورڈ کے رواں سال 2023ء کے امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا، جس میں اس سال بھی ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دیے گئے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نتائج تبدیل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معاملے سے متعلق دستاویزات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 407 طلبہ کو 999 اور 885 طلبہ کو 888 نمبر دیے گئے، 839 طلبہ کو 901 نمبرز، 907 طلبہ کو 877 نمبرز جبکہ 912 طلبہ کو 905 نمبرز دیے گئے۔

’جیو نیوز‘ کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق 912 طلبہ کو 904 نمبرز اور 894 طلبہ کو 880 نمبرز دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید