• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابقہ ایم پی ایز سعد وسیم اور چوہدری الیاس شامل تھے۔

دوران گفتگو سابق ارکان اسمبلی نے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں سے شہباز شریف کو آگاہ کیا، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور نواز شریف کی وطن واپسی پر گفتگو ہوئی۔

ن لیگی صدر نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کےلیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے جا رہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، ہم نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کی۔

قومی خبریں سے مزید