• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ— فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ— فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ 16 اکتوبر کو چین روانہ ہوں گے اور یہ دورہ بہت اہم ہو گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے دورے کے موقع پر سی پیک کے تحت 15 معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اس دوران 6.67 ارب ڈالرز مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر بھی دستخط ہوں گے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون ریل کی رفتار 160 کلو میٹر سے کم کر کے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے اور چین نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق سی پیک کے تحت گدھوں کی کھال، ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کے لیے بھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچر اور پاکستان اسپیس سینٹر کے منصوبے کے لیے بھی معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔

دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر کی اربن ڈیولپمنٹ کے لیے بھی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید