• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی 4 برس بعد وطن بھارت واپسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان شادی کے بعد پہلی بار وطن واپس آئی ہیں، جس کی تصاویر و ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سامعہ خان نے اپنے وطن واپس لوٹنے پر دوستوں کے ہمراہ گزارے لمحات کو شیئر کیا ہے۔

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی چند تصاویر میں انہیں گزشتہ روز حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے سنسنی خیز میچ اور بھارتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی ننھی سی شہزادی 'حیلینا‘ بھی موجود ہیں جبکہ ان کے شوہر اور قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی جارحانہ بولنگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو انہوں نے بھی شکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ سامعہ خان بھارتی مسلمان شہری ہیں جو شادی سے قبل دبئی میں مقیم تھیں۔

پاکستانی بولر حسن علی سے 2019ء میں شادی کے بعد سے اب تک وہ بھارت واپس نہیں گئی تھیں۔

حالیہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں فاسٹ بالر نسیم شاہ کی انجری کے بعد حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کے سبب سامعہ خان کو تقریباً 4 برس بعد اپنے وطن واپس جانے اور اہلِ خانہ و عزیز و اقارب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید