• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ذکاء اشرف-- فائل فوٹو
ذکاء اشرف-- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کل بھارت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کو ویزا بھی جاری ہو چکا ہے۔

ذکاء اشرف احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا، وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، منیجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید