شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجۂ حرارت آئندہ 3 روز کے دوران 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16 سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے، سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گیں۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے تحت کراچی میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جواد میمن کے مطابق دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسمِ سرما میں ملک پر اثر انداز ہو گا، موسمِ سرما میں ملک میں معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔