• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رواں برس غیر قانونی طور پر مقیم 2189 افغان باشندے گرفتار

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

کراچی پولیس نے رواں برس غیر قانونی طور پر مقیم 2189 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے 721 مقدمات درج کیے۔

کراچی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں برس شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 2189 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق جنوری میں 48 مقدمات درج کر کے 100 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ فروری میں 59 مقدمات درج کر کے 180 اور مارچ میں 29 مقدمات درج کر کے 83 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

اپریل میں 31 مقدمات درج کر کے 79 جبکہ مئی میں 23 مقدمات درج کر کے 121 اور جون میں 64 مقدمات درج کر کے 205 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق جولائی میں 46 مقدمات درج کر کے 195، اگست میں 22 مقدمات درج کر کے 71، ستمبر میں 249 مقدمات درج کر کے 817 اور رواں ماہ اب تک 150 مقدمات درج کر کے 338 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق گرفتاد افراد کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید