• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج (کے ڈبلیو اینڈ ایس سی) کارپوریشن کے مطابق 14 اکتوبر سے ناہندہ 18 نجی سوسائٹیز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

ڈی ایم ڈی واٹرکارپوریشن نے مزید بتایا کہ سوسائٹیز کو واجبات جمع کرانے کیلیے 1 ہفتے کی مہلت دی تھی۔ پہلے مرحلے میں نادہندہ سوسائٹیز کے پانی کے کنکشنز منقطع کیے جائیں گے۔ 

ادارے کے مطابق دوسرے مرحلے میں ان سوسائٹیز کے نکاسی آب کے کنکشنز منقطع کریں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید