• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین، آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے جدید فرانزک اور آئی ٹی ٹولز فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید آلات کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جدید آلات سے جعلی پاسپورٹ اور ویزے والے مسافروں کی نشان دہی ہو سکے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 2024ء تک تمام بڑے ایئر پورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کو ان جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریکٹ ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

محسن بٹ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے پاکستان کے ایئر پورٹس پر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

قومی خبریں سے مزید