• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل ہیں: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو

سابق وزیرِ قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نااہل کیا گیا تھا وہ اب اہل ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017ء میں 5 سال کی نااہلی سے متعلق ترمیم ہوئی، قانون کہتا ہے کہ جہاں آئین کچھ نہ ہو تو قانون سازی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے، نواز شریف اب اس قانون سازی کے تناظر میں اہل ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بہت اچھا فیصلہ دیا ہےاور پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر فیصلے نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم بطور بار نمائندہ اور پارلیمنٹ کا حصّہ ہونے کے ناتے ججز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ کے ساتھ سندھ، پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی  کہا کہ تمام ہائی کورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید