’چوہے بلی کا کھیل‘ یہ جملہ محاورے کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن لاہور ایئرپورٹ پر یہ کھیل حقیقت میں کھیلا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کے کھیل میں بلی کی جیت ہوئی جو چوہے کا شکار کرنے میں کامیاب رہی، جہاں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافر نے اس کھیل کی ویڈیو بنا لی۔
ایئرپورٹ کے ڈپارچر اور ارائیول لاؤنجز انتہائی سیکیورٹی کا حامل علاقہ ہوتے ہیں، ایئرپورٹ کے لاؤنجز کی صفائی ستھرائی بھی بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں چوہوں بلیوں کی موجودگی سیکیورٹی اور صفائی کے نظام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
کچھ دن پہلے کراچی ایئرپورٹ پر چوہوں کے کیبل کاٹ دینے سے امیگریشن سسٹم ناکارہ ہو گیا تھا۔