• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس اپنے 6 اہلکاروں کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرانے میں ناکام

سندھ پولیس شکارپور سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب کرانے میں اب تک ناکام ہے۔

پولیس نے اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ چالیس افراد کے خلاف درج کرلیا جس میں 14ملزمان نامزد اور 26 نامعلوم ہیں۔

واضح رہے کہ خان پور کے کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے تمام اہلکاروں کو اغواء کرکے کچے میں لے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کوٹ شاہو محبوب بروہی اور ہیڈ محرر سمیت 5 اہلکاروں کو اغواء کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید