• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے محمد رضوان نے نئی تیکنیک اپنا لی

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں اسپن بولرز کا سامنا کرنے کے لیے محمد رضوان نے نئی تیکنیک اپنا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں ایک گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح کے لیفٹ آرم رسٹ اسپنر کا سامنا کیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اسپن بولر کے خلاف سوئپ اور ریورس سوئپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد رضوان نے کنڈیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی اسٹریٹجی بتائی۔

گزشتہ روز بھی پاکستان ٹیم نے شام کے وقت 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید