• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبمن گل کا پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے پر اب بھی سوالیہ نشان

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شبمن گل احمد آباد پہنچ گئے تاہم اب بھی پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل نے ایئر پورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا، وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے دہلی نہیں گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو پیر والے دن اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا اور پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید