• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن  آف پاکستان (ای سی پی) نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کو ڈی لسٹ کردیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

تحریری  فیصلے میں کہا گیا کہ خود ساختہ پارٹی عہدیداران کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پرویز مشرف نے 2010 میں قائم کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید