متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر مقام ابوظبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے جدید ترین اسمارٹ میٹرو بس سروس کا تجرباتی بنیاد پر آغاز کر دیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کا مکمل بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ کا تجرباتی مرحلہ ’ریلوے ٹریک‘ کے بغیر ٹرانسپورٹ سسٹم سے چلنے والی بسوں پر مشتمل ہے۔
ابتدائی طور پر 27 کلو میٹر طویل ٹریک پر 25 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں یہ سروس جمعہ سے اتوار تک مہیا ہوگی۔