• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امارات میں اسرائیلی ربی کے قتل کا الزام مسترد کر دیا

اسرائیلی ربی زوی کوگان—فائل فوٹو
اسرائیلی ربی زوی کوگان—فائل فوٹو

ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی ربی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیلی ربی زوی کوگن کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔

دوسری جانب اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں لاپتہ ہونے والے یہودی ربی زوی کوگن کے قتل کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی ربی جمعرات سے لاپتہ تھے اور اتوار کو ان کی لاش ملی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اسرائیلی ربی کے پاس مشرقی یورپی ملک مالدووا کا پاسپورٹ بھی تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید