بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی سے گوگل میپ کے ذریعے گاڑی زیر تعمیر پُل پر سے گزر رہی تھی۔
بھارتی میڈیا نے مرنیوالوں کے اہلخانہ کے حوالے سے بتایا کہ گوگل میپ نے ندی پر بنے ہوئے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا تھا۔
اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ رام گنگا ندی پر زیرتعمیر پُل پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ نہیں لگائی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں نوجوان گزشتہ شب بدایون شہر سے بریلی جارہے تھے، ہلاک نوجوانوں میں دو بھائی اور انکا ایک دوست شامل ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پل سے گرنے والی گاڑی کے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔